25 نومبر، 2016، 3:43 PM

میکسیکو میں اجتماعی قبر کا انکشاف، 32 لاشیں اور 9 سر برآمد

میکسیکو میں اجتماعی قبر کا انکشاف، 32 لاشیں اور 9 سر برآمد

شمالی امریکی ملک میکسیکو کی ریاست گوریرو میں ایک قبر سے 32 افراد کی لاشیں اور 9 کٹے ہوئے سر برآمد ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی امریکی ملک میکسیکو کی ریاست گوریرو میں ایک قبر سے 32 افراد کی لاشیں اور 9 کٹے ہوئے سر برآمد ہوئے ہیں۔ ریاست کے سیکیورٹی ترجمان کے مطابق لاشیں 31 مرد اور ایک خاتون کی ہیں جو کہ انتہائی بری حالت میں ہیں، تمام لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے میکسیکو دنیا کے خطرناک ترین ڈرگ اسمگلرزاور منشیات فروشوں کا گڑھ مانا جاتا ہے جب کہ یہاں ماضی میں منشیات فروشوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کئی خونی مقابلے بھی ہوچکے ہیں۔

News ID 1868554

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha