11 مارچ، 2018، 11:13 AM

فرانس میں پی آئي اے کا ایک اور اہلکار منشیات کیس میں گرفتار

فرانس میں پی آئي اے کا ایک اور اہلکار منشیات کیس میں گرفتار

فرانسیسی حکام نے منشیات اسمگلنگ کیس میں پاکستانی قومی ايئر لائنز " پی آئی اے " کے پورے عملے سے تفتیش کی جس کے دوران ایک اور اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی حکام نے منشیات اسمگلنگ کیس میں  پاکستانی قومی ايئر لائنز " پی آئی اے " کے پورے عملے سے تفتیش کی جس کے دوران ایک اور اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق فرانسیسی کسٹمز حکام نے منشیات برآمدگی کیس میں پیرس کے ہوٹل میں موجود پی آئی اے اسٹاف سے تفتیش کی۔ ذرائع کے مطابق فرانسیسی حکام نے پی آئی اے کے ایک اور فلائٹ اسٹیورڈ کو ہوٹل سے گرفتار کرلیا۔گرفتار فضائی میزبان کا نام محمد عامر معین علیزئی ہے جس کا تعلق لاہور سے ہے۔ پی آئی اے کی پرواز ’پی کے749‘ کا عملہ پیرس سے آج وطن واپس پہنچے گا اور ملزم عامر کا نام واپس آنے والے اسٹاف کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد سے فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز ’پی کے749‘ کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویر گلزار کو منشیات برآمد ہونے پر فرانس پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ ملزم سے چار کلو ہیروئین برآمد ہوئی تھی۔

News ID 1879291

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha