پنجاب حکومت نے گزشتہ 10 سال میں کچھ نہیں کیا

پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لیپ ٹاپ سکیم اور ہیلتھ کارڈ پر شہباز شریف کی تصویر شائع کرنے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ 10 سال میں کچھ نہیں کیا، حکومت اپنی ناکامی کا بھی اشتہار دے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لیپ ٹاپ سکیم اور ہیلتھ کارڈ پر شہباز شریف کی تصویر شائع کرنے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ 10 سال میں کچھ نہیں کیا، حکومت اپنی ناکامی کا بھی اشتہار دے ۔ اطلاعات کے مطابق واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے کیس کی سماعت کے دورا ن شہباز شریف کی اشتہاروں پر چھپنے والی تصاویر کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ چیف جسٹس نے لیپ ٹاپ سکیم اور ہیلتھ کارڈ پر شہباز شریف کی تصویر شائع کرنے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے استفسار کیا کہ بتایا جائے لیپ ٹاپ سکیم پر کتنے اخراجات آئے، پیسہ عوام کا اور تصویریں وزیر اعلیٰ کی کیوں لگائی جارہی ہیں؟

News Code 1879266

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =