مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج کے ہاتھوں 2 افراد کی ہلاکت پرکشمیر پولیس نے ہندوستانی فوج کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق 27 جنوری کو ضلع شوپیاں میں ہندوستانی فوجیوں نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے اس واقعہ کی تحقیق کے سلسلے میں کشمیر پولیس نے ہندوستانی فوج کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 2 کشمیریوں کی ہلاکت کا مقدمہ ہندوستانی فوج کی دسویں گراہول رائفل بٹالین کے خلاف درج کیا گیا ہے،جس میں قتل اوراقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ