23 جنوری، 2018، 2:30 PM

پاکستان کی معصوم بچی زینب کا قاتل گرفتار

پاکستان کی معصوم بچی زینب کا قاتل گرفتار

پاکستانی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے پاکستان کی معصوم بچی زینب کے بہیمانہ قتل میں ملوث مجرم کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے پاکستان کی معصوم بچی زینب کے بہیمانہ قتل میں ملوث مجرم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے کیس کے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عمران کا ڈی این اےمیچ کرگیا ہے، ملزم کو زینب کیس کے شبہ میں ایک بار پکڑ کر چھوڑ دیا گیا تھا، جس کے بعد ملزم کچھ دنوں سے غائب تھا، اب پولیس نے اُسے دوبارہ پکڑ لیا ہے۔ملزم کی عمر 35 سے 36 سال ہے جو مقتول بچی کا دور کا رشتے دار بتایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قصور میں 8 سالہ بچی زینب کو اغوا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا، بچی کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی جس کے بعد پاکستان بھرمیں زینب کے اہل خانہ کوانصاف کی فراہمی کے لیے احتجاج کیا گیا تھا۔

News ID 1878248

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha