11 جنوری، 2018، 1:15 PM

پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھک گيا

پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھک گيا

پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ معصوم بچی زینب قوم کی بیٹی تھی اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعہ سے پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھک گیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ معصوم بچی زینب قوم کی بیٹی تھی اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعہ سے پوری پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھک گیاہے۔ الرازی میڈیکل کالج کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نےزینب قتل کیس سےمتعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سےقصور میں معصوم بچی زینب سے زیادتی و قتل کے واقعے کی رپورٹ طلب کررکھی ہے۔ واضح رہے کہ قصور میں 8 سالہ  زینب کو جنسی زيادتی کے بعد بہیمانہ طور پر قتل کردیا گيا جس  کے خلاف قصور میں دوسرے دن بھی حالات کشیدہ ہیں اور نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے۔ اطلاعات کے مطابق قصورکے تھانہ صدرکی حدود سے 8 سالہ زینب کے ساتھ زیادتی اورقتل کے بعد صورت حال دوسرے دن بھی خراب ہے اب تک 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1877974

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha