22 ستمبر، 2014، 5:33 PM

ہندوستان

ہندوستان میں انصاف نہ ملنے پر خاتون نے چیف جسٹس کے سامنے زہر پی لیا

ہندوستان میں انصاف نہ ملنے پر خاتون نے چیف جسٹس کے سامنے زہر پی لیا

مہر نیوز/22 ستمبر/ 2014 ء :ہندوستان میں ایک خاتون وکیل نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر انصاف نہ ملنے پر سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے سامنے زہر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں ایک خاتون وکیل  نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر انصاف نہ ملنے پر سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے سامنے زہر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ۔  ہندوستانی ذرائع کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والی خاتون وکیل کا کہنا تھا کہ اس کے سسرالی رشتے داروں نے اسے گزشتہ برس نومبر میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن پولیس اسے انصاف فراہم کرنے کے لئے کارروائی کرنے کے بجائے الٹا ملزمان کی ہی سرپرستی کرنے لگی۔ ہر دروازے پر جانے کے باوجود اسے کہیں بھی انصاف نہ ملا ، جس کے بعد اس نے اپنی زندگی کے خاتمے کا فیصلہ کرڈالا اور سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے چیمبر کے سامنے زہر پی لیا۔ خاتون وکیل کو فوری طور پر نئی دلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔خاتون وکیل کے اس احتجاج کے پیش نظر بھارتی چیف جسٹس نے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا ہے اور متعلقہ حکام سے ایک روز میں جواب بھی طلب کرلیا ہے۔

News ID 1841070

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha