7 دسمبر، 2017، 4:43 PM

ٹرمپ کا سعودی عرب سے یمن کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ

ٹرمپ کا سعودی عرب سے یمن کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ یمن کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرکے یمنی عوام کے لئے غذائی اور طبی اشیاء ارسال کرنے کی راہ ہموار کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ یمن کا محاصرہ فوری طور پر ختم کردے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ میں نے امریکی حکام سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے بادشاہ سے کہیں کہ وہ یمن کا محاصرہ ختم کرکے یمن میں غذا ، دوا ، ایندھن اور پانی جیسی اشیاء یمن کے عوام تک پہنچنے دے ، یمنی عوام کو ان چیزوں کی سخت ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے اپنے دس اتحادی ممالک کے ہمراہ یمن پر تین سے جنگ مسلط کررکھی ہے اور یمن کا ہر لحاظ سے محاصرہ کررکھا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں بچے ، عورتیں اور مرد بھوک و پیاس کا شکار  اور  وبائی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

News ID 1877187

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha