مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ تربت میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران 2 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق تربت میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ دہشتگردوں کی فائرنگ کی نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرکے پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔
پاکستان کے علاقہ تربت میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران 2 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
News ID 1876818
آپ کا تبصرہ