15 نومبر، 2017، 11:45 PM

کوئٹہ میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں ایس پی سمیت 4 افراد جاں بحق

 کوئٹہ میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں ایس پی سمیت 4 افراد جاں بحق

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں نواں کلی میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی انویسٹی گیشن محمدالیاس، اہلیہ، بیٹے اور پوتے سمیت جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کی پوتی زخمی ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں نواں کلی میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ  کے نتیجے میں ایس پی انویسٹی گیشن محمدالیاس، اہلیہ، بیٹے اور پوتے سمیت جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کی پوتی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ شہر کے مصروف اور گنجان آباد علاقے نواں کلی میں پیش آیا جہاں بازار سے گھر واپس جاتے ہوئے موٹرسائیکل پر سوار وہابی دہشت گردوں نے  پولیس افسر کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایس پی انوسٹی گیشن محمد الیاس ان کی اہلیہ، بیٹا علی اور پوتا موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ بچی زخمی ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا جب کہ پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، پولیس نے عینی شاہدین سے مزید تفصیلات حاصل کرکے ان کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور دہشت گردموٹرسائیکل پرسوار تھے جنہوں نے گاڑی پر براہ راست فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل 9 نومبر کو کوئٹہ میں ڈی آئی جی حامد شکیل کی گاڑی پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں ڈی آئی جی سمیت 3اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

News ID 1876697

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha