مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ کےقریب وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی قائد آباد سمیت 4 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئےہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ میں ایس پی قائد آباد کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، گاڑی میں گن مین سمیت 4 اہلکار موجود تھے، جنہیں مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ مسلح حملہ آور موٹرسائیکلوں پرسوار تھے، جو فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سندھ اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے نام مدثر، محمد عرفان اور سید معلوم ہوئے ہیں۔واقعہ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔
پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ کےقریب وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی قائد آباد سمیت 4 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئےہیں۔
News ID 1873827
آپ کا تبصرہ