مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کےنواحی علاقے میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ فائرنگ سے ایک اہلکار اور ایک راہگیر بھی زخمی ہوا۔ فائرنگ کاواقعہ سریاب روڈ پرچکی شاہوانی کےعلاقے کےقریب پیش آیا کہ جہاں وہابی دہشت گردوں نے پولیس ناکےپر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پرہی ہلاک جبکہ وہاں موجود دیگر دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی زخمی ہوا، ہلاک ہونے والے اہلکارکی لاش اورزخمی اہلکاروں اور راہگیر کو سول اسپتال منتقل کیاگیا،جہاں دونوں پولیس اہلکار بھی دم توڈ گئے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کےنواحی علاقے میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1873121
آپ کا تبصرہ