مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے جیونی میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک بحریہ کے 2 اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیول اہلکار معمول کے مطابق جیونی سٹی سے افطار لے کر جارہے تھے کہ دو موٹر سائیکل پر سوار 4 مسلح وہابی دہشت گردوں نے گھات لگا کر ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ پاکستانی حکام کے مطابق وہابی دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک نیوی اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے، جبکہ زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔ پاکستان میں وہابی دہشت گرد عدم استحکام پیدا کررہے ہیں جبکہ ان کے سہولتکار پاکستانی حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے جیونی میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک بحریہ کے 2 اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1873306
آپ کا تبصرہ