مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے غلامعلی خوشرو نے علاقائی اور عالمی سطح پر امریکہ کی غلط پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اپنی مدبرانہ پالیسیوں کے ذریعہ امریکہ کو عالمی سطح پر تنہا کردیا ہے۔
ایرانی نمائندے نے سکیورٹی کونسل سے خطاب میں مشرق وسطی میں فلسطین کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں جاری بحران کا اصلی سبب اسرائيل ہے اسرائیل نے سکیورٹی کونسل کی کسی بھی قرارداد کو عملی جامہ نہیں پہنایا ۔ اسرائيل کو امریکہ کی حمایت اور سرپرستی حاصل ہے اسرائیل امریکہ کی سرپرستی میں مشرق وسطی میں بھیانک اور تاریخی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔
خوشرو نے کہا کہ اسرائيل کی تاریخ کا غصب اور ظلم سے آغاز ہوا ہےاور اسرائیل خطے میں عدم استحکام کا اصلی سبب ہے۔
خوشرو نے کہا کہ امریکی حکام نے خود متعدد بار اعتراف کیا ہے کہ اامریکہ نے داعش کو تشکیل دیا اورامریکی اتحادیوں نے داعش کو وسیع پیمانے پر مدد فراہم کی جبکہ ایران ایسا ملک ہے جس نے دہشت گردی اور داعش کے خلاف عراق اور شام کو مدد فراہم کی اورخطے میں داعش کی شکست میں اہم کردار ادا کیا۔
آپ کا تبصرہ