27 جولائی، 2012، 11:44 AM

محمد خزاعی

ہر غلط فیصلہ مشرق وسطی کی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے

ہر غلط فیصلہ مشرق وسطی کی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے

مہر نیوز/ 27 جولائی /2012ء:اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے محمد خزا عی نے مغربی ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ مشرق وسطی کے بارے میں اپنی غلط پالیسیوں کو ترک کرکے حقیقت پسندی کا مظاہرہ کریں کیونکہ ان کا ہر غلط فیصلہ پورے علاقہ کی سلامتی کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائند محمد خزا عی نے مغربی ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ مشرق وسطی کے بارے میں اپنی غلط پالیسیوں کو ترک کرکے حقیقت پسندی کا مظاہرہ کریں کیونکہ ان کا ہر غلط فیصلہ پورے علاقہ کی سلامتی کے لئے خطرہ بن سکتا ہے انھوں نے کہا کہ علاقائي عوام امریکہ کے حامی ڈکٹیٹروں کے خلاف ہیں اور مغربی ممالک کو یہ حقیقت جان لینی چاہیے۔

انھوں نے مشرق وسطی کے موجودہ پیچیدہ شرائط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  دہشت گردی، رجعت پسندی اور بیرونی مداخلت اس خطے کی پیشرفت میں سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں، اور ایسے شرائط میں کوئی بھی غلط فیصلہ جلتی آگ پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہوگا۔

ایران کے نمائندے نے مشرق وسطی کے بارے میں سکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بحران کو حل کرنے کے لئےایران اقوام متحدہ کے نمائندے کوفی عنان کے منصوبے کی بھر پور حمایت کرتا ہے اور شام کے معاملے کو حل کرنے میں بیرونی مداخلت سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ محمد خزاعی نے شام کی ارضی سالمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پرشامی عوام اور شامی حکومت کی اخلاقی اور سیاسی مدد جاری رکھےگا۔ انھوں نے کہا کہ شام کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو فلسطین کے مسئلہ پر اپنی توجہ مرکز کرنی چاہیے انھوں نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام سے امریکہ اور اسرائیل کے علاوہ کسی کو کوئي خطرہ نہیں ہے اور امریکہ و اسرائیل ملکر ایران کی سائنسی پیشرفت کو روکنا چاہتے ہیں لیکن ایرانی قوم انھیں اس بات کی ہرگزاجازت نہیں دےگی۔

News ID 1659172

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha