26 ستمبر، 2017، 8:12 PM

ہندوستان کا افغانستان میں فوجی بھیجنے سے انکار

ہندوستان کا افغانستان میں فوجی بھیجنے سے انکار

ہندوستان کی وزیر دفاع نے امریکی وزیر دفاع کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہندوستان کسی صورت میں اپنی زمینی فوج کو افغانستان نہیں بھیجےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی وزیر دفاع نرملا سیتھارامن نے امریکی وزیر دفاع کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ  ہندوستان کسی صورت میں اپنی زمینی فوج کو افغانستان نہیں بھیجےگا۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے اپنی ہندوستانی ہم منصب نرملا سیتھارامن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر دفاع نرملا سیتھارامن نے کہا کہ بھارت کسی صورت میں اپنی فوج کو افغانستان نہیں بھیجے گا البتہ افغان فورسز کی تربیت اور انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت مختلف شعبوں میں افغانستان کے ساتھ طویل عرصے سے تعاون کررہا ہے تاہم یہ تعاون تعمیراتی شعبوں میں ہے اور ضرورت پڑنے پر اسے وسعت بھی دی جاسکتی ہے، البتہ ہم یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بھارتی فورسز کو لڑائی کے لیے افغانستان نہیں بھیجا جائے گا۔ اس موقع پر امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں بھارت کے کردار کو سراہتا ہے اور افغانستان میں جمہوریت کے فروغ، امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی بھارتی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گردوں کی وجہ سے پاکستان خطے میں تنہا ہوگیا ہے جبکہ پاکستانی افواج نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

News ID 1875546

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha