23 ستمبر، 2017، 11:47 AM

نواز شریف نے اسلام آباد کے بجائے لندن میں اجلاس طلب کرلیا

نواز شریف نے اسلام آباد کے بجائے لندن میں اجلاس طلب کرلیا

پاکستان کے نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد کے بجائے آج لندن میں اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد کے بجائے  آج لندن میں اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطاق پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج لندن میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ شہبازشریف، وفاقی وزرا زاہد حامد، خواجہ آصف، وفاقی وزرا اسحاق ڈار، برجیس طاہراور نوازشریف کی بیٹی مریم نوازبھی شریک ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نوازشریف کی وطن واپسی اور پارٹی امورسمیت سینیٹ میں منظورشدہ انتخابی اصلاحات بل زیرغورآئیں گے جب کہ اجلاس میں احتساب عدالتوں میں پیش ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ بھی ہوگا۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ نے دوسرے ملک میں پاکستان کے حوالے سے ہونے والے نون لیگ کے  وزراء کے اجلاس  کو مشکوک قراردیا ہے۔

News ID 1875454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha