12 جون، 2017، 1:41 AM

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے

پاکستان کے وزیر وزیراعظم نوازشریف جمعرات 15جون کو پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی " جے آئی ٹی " کے سامنے صبح 11 بجے پیش ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر وزیراعظم نوازشریف جمعرات 15جون کو پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی " جے آئی ٹی " کے سامنے صبح 11 بجے پیش ہوں گے۔ اطلاعات کے مطاقب  رائیونڈ میں ہونے والے اجلاس کے بعد وزیراعظم نے جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق جے آئی ٹی کا سمن موصول ہونے کے بعد گزشتہ روز رائیونڈ میں اجلاس ہوا جس میں مشاورت کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کیا، اجلاس کے دوران قانونی ماہرین نے وزیراعظم کو ان کے بیٹوں کی پیشی اور حسین نواز، صدر نیشنل بینک سعید احمد کی درخواستوں سے متعلق بریفنگ دی جبکہ اب تک کی کارروائی پر بھی مشاورت کی گئی۔  وزیراعظم تمام دستاویزات اور ریکارڈ کے ساتھ 15جون کوپیش ہوں  ۔ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر قائم ہونے والی جے آئی ٹی نے وزیراعظم کو تحقیقات کے لیے جمعرات15جون کو طلب کرلیا جب کہ نواز شریف نے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے، جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کو8 جون کو سمن جاری کیا اور انھیں درخواست کی کہ وہ تمام ضروری دستاویزات اور ریکارڈ کے ساتھ 15جون کو صبح11بجے پیش ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی  وزیر اعظم کے  صاحب زادے حسن نواز2 بار اور حسین نواز5 بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں جس میں ان سے کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

News ID 1873131

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha