ٹیکساس میں کار پارکنگ میں کھڑے ٹرک سے 9 لاشیں برآمد

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک مشہور سپر اسٹور کی کار پارکنگ میں کھڑے ٹرک سے 9 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک مشہور سپر اسٹور کی کار پارکنگ میں کھڑے ٹرک سے 9 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ٹیکساس کے شہر سین اینٹونیو میں کار پارکنگ میں کھڑے ٹرک میں 38افراد سوار تھے جن میں 9 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 20 افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔پولیس کے مطابق متاثرین میں اسکول کے 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ ٹرک کہاں سے آیا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور ممکنہ طور پر انسانی اسمگلنگ کے پہلو سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔

News Code 1874076

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha