مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فورسز نے خیبرپختونخواہ میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدارمیں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی نے خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں اکاخیل، گلی خیل اور غائبی نوکیا میں خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا، جس میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق کارروائی میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بڑی کھیپ برآمد کی گئی، برآمد ہونے والے اسلحہ میں سب مشین گنیں اور دیسی ساختہ بم بھی شامل ہیں۔
پاکستانی فورسز نے خیبرپختونخواہ میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدارمیں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔
News ID 1873369
آپ کا تبصرہ