مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزير خارجہ سرگئی لاوروف امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ روسی وزیر خارجہ نے اس سے قبل امریکی ہم منصب ریکس ٹیلرسن سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔
روسی وزير خارجہ سرگئی لاوروف امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1872391
آپ کا تبصرہ