15 اپریل، 2017، 9:30 AM

اترپردیش میں ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اترنے سے 15 افراد زخمی

اترپردیش میں ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اترنے سے 15 افراد زخمی

ہندوستانی ریاست اترپردیش میں ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اترنے سے 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اترپردیش میں ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اترنے سے 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کا حادثہ رام پور، میرٹھ ، لکھنو ایکسپریس کو پیش آیا۔حادثے میں 15 زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کسی کے بھی ہلاک ہونے کی اطلاعات نہیں ملی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اترپردیش میں ہی ٹرین کے حادثے میں 142 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

News ID 1871810

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha