9 مارچ، 2017، 10:26 AM

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع بارکھان اور چاغی میں ایف سی اور حساس اداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع بارکھان اور چاغی میں ایف سی اور حساس اداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا جانے والا اسلحہ و گولہ بارود صوبے میں دہشت گردانہ اور تخریبی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔
 ایف سی ذرائع کے مطابق ایف سی کے عملے نے حساس اداروں کی اطلاع پر دالبندین سے ملحق سرحدی علاقےمیں کارروائی کے دوران زیر زمین چھپایا گئے انٹی ائیر کرافٹ گن کے 6200راؤنڈز برآمد کرلئے ہیں۔
اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ ایف سی اور حساس اداروں نے دوسری کارروائی بارکھان کے علاقے چھپر پہاڑ میں کی اور تخریب کاری کی نیت سے چھپایا گیا اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔
 

News ID 1870958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha