2 جنوری، 2015، 7:42 PM

بلوچستان

بلوچستان میں 4 حملہ آور دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں 4  حملہ آور دہشت گرد ہلاک

مہر نیوز/ 2 جنوری / 2015 ء : پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 حملہ آور دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4  حملہ آور دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ایف سی ترجمان کے مطابق خضدار کےعلاقے نال میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں طالبان دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا ہے ۔ فورسز نے دہشت گرد  تنظیم کا ایک کیمپ بھی مسمار کر دیاملزمان لیویز اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی کارروائیاں کرتے تھےملزمان کے قبضے سے لیویز سے چھینا گیا اسلحہ اور گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں ترجمان کے مطا بق سرچ آپریشن کے دوران ایف سی کا ایک اہلکار بھی جاں بحق ہوا جبکہ فور سز نے متعدد افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

News ID 1847391

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha