21 فروری، 2017، 12:30 PM

لندن کے میئر نے بھی امریکی صدر کے دورہ برطانیہ کی مخآلفت کردی

لندن کے میئر نے بھی امریکی صدر کے دورہ برطانیہ کی مخآلفت کردی

برطانوی شہریوں کے پر زور احتجاج کے بعد لندن کے میئر صادق خان نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے کی مخالفت کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی شہریوں کے پر زور احتجاج کے بعد لندن کے میئر صادق خان نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے کی مخالفت کردی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق ظالمانہ پالیسیوں پر لندن کے میئر صادق خان نے بھی ان کے برطانیہ کے دورے کی مخالفت کردی ہے ۔ صادق خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں امریکی صدر کا برطانیہ میں شاندار استقبال نہیں ہونا چاہیے۔
برطانوی پارلیمنٹ میں آج ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے سے متعلق بات چیت ہونے کا بھی امکان ہے ۔

News ID 1870599

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha