10 فروری، 2017، 10:09 AM

ایران بھر میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام

ایران بھر میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان ریلیاں نکالی جارہی ہیں ایران کی فضائیں میں ایک بار پھر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق بہمن ماہ در حقیقت اسلام، قرآن ، مسلمانوں اور مستضعفوں کی عزت و عظمت کا مہینہ ہے یہ مہینہ امریکہ نواز بادشاہوں کی بادشاہت کے خاتمہ کا مہینہ ہے یہ مہینہ استقلال، آزادی اور استقامت کا مہینہ ہے اس مہینہ میں انقلاب اسلامی کے شجرہ طیبہ کو عظیم اور تاریخی کامیابی نصیب ہوئی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں 22 بہمن انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ ایران بھر میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 38 ویں سالگرہ قومی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ و ولولہ کے ساتھ منائی  ایران کی فضائیں میں ایک بار پھر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔ انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پرایران میں 6000 ملکی اور غیر ملکی  نامہ نگار خبریں نشر کرنے کے لئےموجود ہیں۔ تہران کی عظيم الشان ریلی میں عوام مختلف راستوں اور سمتوں سے آزادی اسکوائر کی جانب رواں دواں ہیں۔ تہران کی عظیم الشان ریلی میں عوام کے ہمراہ اعلی سول اور فوجی حکام کی شرکت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

News ID 1870333

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha