مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سولومن آئی لینڈز میں آٹھ شدت کے زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سولومن آئی لینڈز کے علاقے کراکرا میں زلزلے کی شدت آٹھ ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد سونامی وارننگ سینٹر نے ہوائی اور پیسیفک آئی لینڈز کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کردی۔سینٹر کے مطابق اگلے تین گھنٹوں میں سونامی کی لہریں بلند ہو سکتی ہیں۔
سولومن آئی لینڈز میں آٹھ شدت کے زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
News ID 1868874
آپ کا تبصرہ