جاپان میں زور دار زلزلہ/ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3ریکارڈ کی گئی

جاپان میں زور دار زلزلہ آیا ہے جس کے بعد ملک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ،زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3ریکارڈ کی گئی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں زور دار زلزلہ آیا ہے جس کے بعد ملک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ،زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3ریکارڈ کی گئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق جاپان کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ شام کے 9 بج کر 38منٹ پر آیا جس کے باعث دارالحکومت ٹوکیو میں بھی عمارتیں لرز اٹھیں تاہم زلز لے کے باعث فوری طور پر کسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ملک میں سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے ۔

News Code 1869333

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =