مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت نے امریکہ سے 5 ارب ڈالر کے 28 لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ کویت کے وزیردفاع اور نائب وزیراعظم شیخ خالد الجراح کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کا امریکہ کے ساتھ 5 ارب ڈالرز کے اسلحے کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے، اس معاہدے کے تحت کویت امریکہ سے 28 ایف 18 لڑاکا طیارے خریدے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور کویت کے درمیان طے پانے والا معاہدہ یکدم نہیں ہوا بلکہ ایک طویل مذاکراتی عمل کے بعد یہ معاہدہ عمل میں آیا ہے۔ دوسری جانب کویتی وزیر دفاع نے ان رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے کہ امریکہ نے کویت کو 10 ارب 10 کروڑ ڈالرز مالیت کے 40 ایف 18 جیٹ فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔
کویت نے امریکہ سے 5 ارب ڈالر کے 28 لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔
News ID 1868459
آپ کا تبصرہ