مہر خبررساں ایجنسی نے قطر کی قنا خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر نے امریکہ سے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے مطابق قطر امریکہ سے 12 ارب ڈالر مالیت کے 36 ایف 15 لڑاکا طیارے خریدے گا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے قطر پر دہشت گردی کے حمایت پر شدید تنقید کے باوجود امریکہ نے قطر کو 36 ایف 15 جنگی طیارے فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قطری حکومت کے مشیر خالد العطیہ کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے امریکہ میں 60 ہزار افراد کو روزگار ملےگا۔ العطیہ نے کہا کہ یہ معاہدہ قطر اور امریکہ کے درمیان قریبی تعاون کا مظہر ہے اور قطر کو تنہا کرنے کی سعودی عرب کی کوششیں ناکام ہوجائیں گی۔
قطر نے امریکہ سے 12 ارب ڈالر مالیت کے 36 ایف 15 طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1873208
آپ کا تبصرہ