23 اکتوبر، 2016، 1:40 PM

عمران خان اس وقت نواز شریف کے سب سے بڑے حامی اور ہمدرد ہیں

عمران خان اس وقت نواز شریف کے سب سے بڑے حامی اور ہمدرد ہیں

پاکستان کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے انا پرستی اور غلط سیاست سے حکومت کو مضبوط کیا اس وقت وزیراعظم نوازشریف کے سب بڑے حامی ، ہمدرد اور خیر خواہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما  سید خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے انا پرستی اور غلط سیاست سے حکومت کو مضبوط کیا اس وقت وزیراعظم نوازشریف کے سب بڑے حامی ، ہمدرد اور خیر خواہ  تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ہی ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں بےروزگاری نے تباہی مچا رکھی ہے اور حکومت کی جانب سے غریبوں کی مدد کی ڈگڈگی بجائی جارہی ہے، عوام کو مجبوراً کہتا ہوں کہ بریانی اور حلیم بیچو کیونکہ یہ حکومت روزگار نہیں دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آگے جانے کے بجائے پیچھے جا رہے ہیں، پہلے کوئی خوف نہیں تھا لیکن اب ملکی حالات دیکھ کر خوف آتا ہے، ایسی صورتحال میں ہم حکومت کو کندھا دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ خورشید شاہ نے بتایا کہ 2 روز قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا اور یہ پیغام خواجہ سعد رفیق نے پہنچایا تھا، سیاست میں بات چیت سے انکار جمہوریت کی نفی ہو گی لیکن ہم نے حکومت پر واضح کر دیا ہے کہ وہ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردای کے دیئے گئے 4 نکات پر بات کرنا چاہتی ہے تو ہم بھی تیار ہیں اور اگر نکات نہ مانے گئے تو پھر ہم بھی ایک لانگ مارچ کریں گے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہماری جماعت ڈبل گیم نہیں کھیلتی لیکن عمران خان نے اچھی گیم کھیلی ہے اور وہ اس گیم میں گرفتار بھی ہوسکتے ہیں، پھر کہیں گے کہ ہم جیت گئے اور اگر 2 نومبر کا احتجاج فلاپ ہو گیا تو پھر جواب کون دے گا؟ عمران خان کی انا پرستی اور غلط سیاست نے حکومت کو مضبوط کر دیا ہے، اس وقت عمران خان ہی نوازشریف کے سب سے بڑے ہمدرد اور خیر خواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اندرونی و بیرونی معاملات پر بات چیت ہی مسئلے کا حل ہے، دھرنوں کے علاوہ بہت سے راستے ہیں اور پارلیمنٹ بھی موجود ہے۔ عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں اور وعام کو مزيد مشکلات میں ڈالنا درست نہیں ہے۔

News ID 1867795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha