مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی تین ایشیائی ممالک کا 6 روزہ دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے ہیں۔ صدر حسن روحانی ویتنام ، ملائشیا اور تھائی لینڈ کا 6 روزہ دورہ مکمل کرکے تہران واپس پہنچ گئے ہیں جہاں ایئر پورٹ پر رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ان کا استقبال کیا۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے ویتنام ، ملائشیا اور تھائی لینڈ کے اعلی حکام سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے ، علاقائی اور عالمی امور پر تبدلہ خیال کیا ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی تین ایشیائی ممالک کا 6 روزہ دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1867505
آپ کا تبصرہ