2 ستمبر، 2016، 12:26 AM

مشترکہ ایٹمی معاہدے میں امریکیوں کی عہد شکنی نمایاں ہے

مشترکہ ایٹمی معاہدے میں امریکیوں کی عہد شکنی نمایاں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی عہد شکنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کی عہد شکنی نمایاں ہے اور امریکی حکام قابل اعتماد نہیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی عہد شکنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کی عہد شکنی نمایاں ہے اور امیرکی حکام قابل اعتماد نہیں ہیں۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ جب تک امریکیوں پر دباؤ نہیں ڈالا جائے گا تب تک وہ اپنے کئے ہوئے عہد پر عمل نہیں کرتے ۔ انھوں نے کہا کہ گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ہونے والے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں امریکہ عہد شکنی کا ارتکاب کررہا ہے اور ایران کے اعلی مذاکرتکار جناب آقائ عراقچی اس سلسلے میں وضاحت پیش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے مذاکرات کاروں نے اپنے وظائف پر اچھی طرح عمل کیا اور ایران نے معاہدے کے مطابق بلکہ قبل از وقت اپنے عہد پر عمل کردیا لیکن امریکہ عہد شکنی کررہا ہے۔

News ID 1866628

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha