6 مئی، 2016، 1:37 PM

امریکہ کی ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں عہد شکنی/ بشار اسد شام کے قانونی صدر

امریکہ کی ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں عہد شکنی/ بشار اسد شام کے قانونی صدر

رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے بیروت میں ایک عرب ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایٹمی معاہدے کے نفاذ کے سلسلے میں عہد شکنی کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیرڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے بیروت میں عرب ٹی وی چینل المیادین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایٹمی معاہدے کے نفاذ کے سلسلے میں عہد شکنی کررہا ہے۔ ولایتی نے کہا کہ امریکہ گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے میں بد عہدی کررہا ہے جبکہ ایران نے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے تمام وعدوں کو پورا کردیا ہے۔ولایتی نے کہا کہ ایران کے 2 ارب ڈالر کو ہڑپ کرنا امریکہ کی بدعہدی کا ایک نمونہ ہے۔

ولایتی نے بیداری اسلامی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی بیداری کا سلسلہ جاری ہے اور دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

ولایتی نے شام کے حالات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شام کی حکومت اور عوام گذشتہ پانچ سال سے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔ شام پر دہشت گردی کو مسلط کیا گیا ہے شام میں جاری دہشت گردی کے پیچھے امریکہ اوراسرائیل کا ہاتھ نمایاں ہےجنھیں بعض علاقائی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

ولایتی نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت شام کے عوام پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتی ۔شامی حکومت سیاسی مذاکرات کے ذریعہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہی ہے شام کے صدر بشار اسد شام کے قانونی اور جمہوری صدر ہیں جنکا انتخاب شامی قوانین کے مطابق ہے۔

News ID 1863803

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha