18 اپریل، 2016، 2:09 PM

ایرانی عوام ایٹمی معاہدے کے نتائج کے منتظر

ایرانی عوام ایٹمی معاہدے کے نتائج کے منتظر

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی عوام ایٹمی معاہدے کے نتائج کا مشاہدہ کرنے کے منتظر ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اشپیگل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی عوام ایٹمی معاہدے کے نتائج کا مشاہدہ کرنے کے منتظر ہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں کئے گئے وعدوں پر عمل کرنے سے گریز کررہا ہے اگر مغربی ممالک چاہتے ہیں کہ معاہدہ دراز مدت تک جاری رہے تو انھیں اس سلسلے میں سرمایہ کاری کرنی ہوگی اور ایٹمی معاہدے کے نفاذ کے سلسلے میں رکاوٹیں ڈالنے سے اجتناب کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام ایٹمی معاہدے کے اچھے نتائج کے منتظر ہیں اگر اس کے نتائج سے ایرانی عوام کو محروم رکھنے کی کوشش کی گئی تو اس صورت میں معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

 ظریف نے شام کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم شام کی قانونی اور جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف ہیں ہمارا اس بات پر یقین ہے کہ شام کی سرنوشت  شام کے عوام کے ہاتھ میں ہے دوسرے ممالک کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ بشار اسد شامی عوام کے محبوب صدر ہیں جنھوں نے شامی عوام کو سخت ترین شرائط میں تنہا نہیں چھوڑا اوروہ  شامی عوام کے تحفظ کے لئے دہشت گردوں کے ساتھ بر سرپیکار ہیں۔

News ID 1863398

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha