25 ستمبر، 2017، 10:39 AM

ایران کے لئے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر نظر ثانی اور دوبارہ مذاکرات ناقابل قبول

ایران کے لئے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر نظر ثانی اور دوبارہ مذاکرات ناقابل قبول

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے فرانس کی سفارتی اکیڈمی کے سربراہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے لئے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر نظر ثانی اور دوبارہ مذاکرات ناقابل قبول ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے فرانس کی سفارتی اکیڈمی کے سربراہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے لئے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر نظر ثانی اور دوبارہ مذاکرات ناقابل قبول  ہیں۔

ڈاکٹر ولایتی نے علاقائی اور بین الاقوامی امور میں ایران کی سیاسی پالیسی کو اصولوں پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خلاف ایران کا تعاون اس کا بہترین ثبوت ہے۔

ولایتی نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جسے سکیورٹی کونسل کی تائید اور توثیق حاصل ہے اور اس میں دوبارہ مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اس ملاقات میں فرانسیسی سفارتی اکیڈمی کے سربراہ نے کہا کہ فرانس مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل جاری رکھے گا اورفرانس اس معاہدے کا حامی ہے۔

News ID 1875500

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha