تائیوان میں بس حادثے میں 26 افراد ہلاک

تائیوان میں سیاحوں کی بس میں آتشزدگی کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 24 چینی سیاح بھی شامل ہیں۔

مہر خبررسان ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تائیوان میں سیاحوں کی بس میں آتشزدگی کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 24 چینی سیاح بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تائیوان کے شہر تایون میں سیاحوں سے بھری بس ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی اور اس سے بس میں موجود تمام افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بس روڈ کے اطراف پر لگے بیرئیر سے ٹکرائی اور اس میں آگ لگ گئی اور آتشزدگی سے 24 چینی سیاحوں سمیت مقامی گائیڈ اور ڈرائیور بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔حکام کے مطابق بس چینی سیاحوں کو لے کرائیرپورٹ جارہی تھی جہاں سے تمام سیاحوں کو چین کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم راستے میں ہی حادثہ پیش آیا۔ حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے چینی سیاحوں میں 16 خواتین اور 8 مرد شامل ہیں۔

News Code 1865613

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha