چین میں بس حادثے میں 30 افراد ہلاک

چین میں سیاحوں کی ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں سیاحوں کی ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 30 افراد  ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق چین کے وسطی علاقے میں سیاحوں سے بھری بس سڑک کے کنارے نصب بیریئر سے ٹکراگئی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ صوبہ ہنان میں پیش آیا۔ چینی خبررساں ایجنسی شنہوا کے مطابق بس میں 56 افراد سوار تھے اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

News Code 1865037

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha