سعودی عرب میں  ٹریفک حادثے میں 15 افراد ہلاک

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے قریبی علاقے میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے قریبی علاقے میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جب کہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ بھی بھڑک اٹھی جس کے باعث ایک گاڑی مکمل طور پر جل گئی تاہم حادثے میں مرنے والوں کی شناخت نہیں بتائی گئی۔سعودی وزارت صحت کے مطابق  روزانہ 17 افراد ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ہلاک ہوتے ہیں۔

News Code 1863038

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =