مہر خبررساں ایجنسی نے ای بی سی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں ہونے والے بس حادثے میں 18 افراد ہلاک اور 31 شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق حادثہ جرمنی کے صوبے باویریا میں پیش آیا جہاں سیاحوں سے بھری بس ٹرک سے ٹکرا ئی جس کے بعد بس میں آ گ بھڑک اٹھی اورمکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی، 18 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 31 شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں۔زخمیوں میں کچھ افرادکی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔
جرمنی میں سیاحوں کی بس کو ہونے والے بس حادثے میں 18 افراد ہلاک اور 31 شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔
News ID 1873622
آپ کا تبصرہ