2 جولائی، 2016، 2:05 AM

حزب اللہ نے لبنان پر داعش کی یلغار کو روک دیا/ یوم قدس نے مسئلہ فلسطین جاوید بنادیا

حزب اللہ نے لبنان پر داعش  کی یلغار کو روک دیا/ یوم قدس نے مسئلہ فلسطین  جاوید بنادیا

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے عالمی یوم قدس کی مناسبت سے لبنانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سےموسوم کرکے مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ کے لئے زندہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس  کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے عالمی یوم قدس کی مناسبت سے لبنانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سےموسوم کرکے مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ کے لئے زندہ کردیا ہے۔حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شام ، عراق اور دیگر اسلامی ممالک میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے بھیانک اور خزفناک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کو علم تھا کہ داعش دہشت گرد تنظیم کی تشکیل میں امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک کا ہاتھ ہے اور داعش دہشت گرد تنظیم  شام میں تباہی پھیلانے کے بعد لبنان کا رخ کرےگی لہذا حزب اللہ نے پیشقدمی کرتے ہوئے داعش کو شام میں ہی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ۔ انھوں نے کہا حزب اللہ  لبنان نےشامی حکومت کی اجازت سے شام میں دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا اور اگر ایسا نہ کیا جاتا تو داعش دہشت گرد تنظیم لبنان کا رخ کرتی ۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل صرف استقامت ، پائداری اور جد جہد کے ذریعہ ہی ممکن ہے، امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ماملک مسئلہ فلسطین کے حل میں بہت بڑي رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور امریکہ کے اتحادی عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ  نا صرف سفارتی تعلقات قائم کررکھے ہیں بلکہ  وہ خطے میں دہشت گرد تنظیموں کو  بھی اسرائیل کے مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں استعمال کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہابی دہشت گرد تنظیموں نے اسرائیل کے بجائے شام اور عراق کا رخ کیوں کیا ؟ وہابی دہشت گردوں نے اسرائیل کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جو 67 سال سے فلسطینیوں کی ہڈیاں توڑ رہا ہے اور انھیں آوارہ اور بے وطن کررکھا ہے وہابی دہشت گرد تنظیمیں اس لئے اسرائیل کے خلاف نہیں کیونکہ امریکہ اور سعودی عرب نے انھیں تشکیل دیا ہے اور ان کا کام صرف اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے وہ اسرائیل کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھ نہیں سکتیں کینوکہ اسرائیل بھی ان کے آقاؤں میں سے ایک ہے۔

News ID 1865177

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha