مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجانا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ذاتی طورپر برطانیہ کےیورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے حق میں ہیں تاہم وہ برطانوی شہری نہیں ،یہ صرف ان کی رائے ہے اور یہ فیصلہ برطانوی شہریوں کو کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں امریکی صدرمنتخب ہوئے تو وہ برطانیہ کے ساتھ ساتھ عالمی برادری سے بہتر اچھے تعلقات برقرار کرنے کی کوشش کریں گے۔
امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجانا چاہیے۔
News ID 1864867
آپ کا تبصرہ