22 مئی، 2016، 1:17 PM

پاکستانی وزیر اعظم 5 روزہ دورے پر لندن روانہ ہوگئے

پاکستانی وزیر اعظم 5 روزہ دورے پر لندن روانہ ہوگئے

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف ایک بار پھر 5 روزہ نجی دورے پر لندن روانہ ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف ایک بار پھر 5 روزہ نجی دورے پر لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 5 روزہ نجی دورے کے دوران اپنا طبی معائنہ کرائیں گے اور پھر 26 مئی کو وطن واپس لوٹیں گے۔ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز اور بیٹے حسین نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیراعظم کو لاہور ایئرپورٹ سے الوداع کیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ ماہ بھی لندن میں اپنا طبی معائنہ کرایا تھا اور ڈاکٹروں نے انھیں ایک ماہ بعد دوبارہ معائنہ کرانے کی ہدایت کی تھی۔

News ID 1864188

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha