29 دسمبر، 2017، 10:57 AM

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں کا سعودی عرب میں سیاسی دربار

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں کا سعودی عرب میں سیاسی دربار

پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ نواز کے اہم رہنماؤں کا سیاسی اجتماع سعودی عرب میں ہورہا ہے، پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بھی ریاض روانگی متوقع ہے، جبکہ ریلوے وزیر خواجہ سعد رفیق اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ نواز کے اہم رہنماؤں کا سیاسی اجتماع سعودی عرب میں ہورہا ہے، پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بھی ریاض روانگی متوقع ہے، جبکہ ریلوے وزیر خواجہ سعد رفیق اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب ایک بار پھر ن لیگ کا سیاسی مرکز بننے جا رہا ہے، جہاں پارٹی قائدین ایک ایک کر کے جمع ہوتے جا رہے ہیں، شہباز شریف کو خصوصی طیارہ بدھ کو ریاض لے گیا تھا، اب سعد رفیق بھی فیملی کے ہمراہ ریاض روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف بھی ہفتے کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

مشرف دور میں شریف خاندان کی سعودی عرب میں جلا وطنی اور ایک بار پھر ملک میں گھمبیر حالات کے باعث نون لیگ کی قیادت کے دورے پر سیاسی حلقوں کی جانب سے چہ گوئیاں کی جارہی ہیں۔

News ID 1877670

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha