8 مارچ، 2016، 8:04 AM

نواز شریف اور راحیل شریف 9 مارچ کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

نواز شریف اور راحیل شریف 9 مارچ کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف 9 مارچ کو علیحدہ علیحدہ سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف 9 مارچ کو علیحدہ علیحدہ سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق سودی عرب کے خونخوار ،امریکہ نواز اور ڈکٹیٹر بادشاہ  سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر پاکستانی وزیراعظم نواز شریف بدھ سے سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورہ پر روانہ ہوں گے جہاں وزیراعظم سعودی قیادت سے ملاقاتوں سمیت دونوں ممالک کے درمیان جاری مشترکہ فوجی مشقوں رعد الشمال کی اختتامی تقریب میں  بھی شرکت کریں گے۔ادھر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورے پر 9 مارچ کو سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ مشترکہ فوجی مشقوں رعد الشمال کا معائنہ کریں گے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف خصوصی دعوت پر سعودی عرب جارہے ہیں جہاں جاری مشقوں میں پاکستان سمیت 21 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ ادھر ڈان نیوز کے مطابق 34 ملکوں کے سعودی اتحاد میں شرکت کرنے کی پاکستان کی پالیسی ابھی تک مبہم ہے۔

News ID 1862372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha