17 مئی، 2016، 12:29 AM

مشرقی ہندوستان میں کشتی الٹنے سے 18 افراد ڈوب کر ہلاک

مشرقی ہندوستان میں کشتی الٹنے سے 18 افراد ڈوب کر ہلاک

مشرقی ہندوستان میں مسافروں سے بھری کشتی الٹنے سے 18 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ بروقت امدادی کارروائی کے نتیجے میں سیکڑوں افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرقی ہندوستان میں مسافروں سے بھری کشتی الٹنے سے 18 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ بروقت امدادی کارروائی کے نتیجے میں سیکڑوں افراد کو بچا لیا گیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق مشرقی ہندوستان میں مسافروں سے بھری کشتی دریا میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کشتی میں سوار دیگرسیکڑوں افرادکو بچالیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد میلے میں شرکت کرکے گاؤں واپس آرہے تھے لیکن کشتی میں جگہ کم ہونے کے باوجود تمام افراد اسی میں سوار ہوگئے جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

News ID 1864062

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha