20 جون، 2018، 8:39 PM

انڈونیشیا میں مسافر کشتی الٹنے سے 200 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں مسافر کشتی الٹنے سے 200  افراد ہلاک

انڈونیشیا کی جھیل میں مسافر کشتی الٹنے سے 200 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 18 کو بچالیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کی جھیل میں مسافر کشتی الٹنے سے 200  افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 18 کو بچالیا گیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا سے منسلک دریائے ٹوبہ میں عید کی تعطیلات کی وجہ سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تفریح کی غرض سے آنے والے سیاحوں کو جھیل کی سیر کرانے کے لیے مختص مسافر کشتی کے الٹنے سے 200 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 18 افراد کو بچالیا۔

حادثے کی وجہ گنجائش سے زیادہ افراد کو کشتی میں سوار کرنا تھا۔ ایسی کشتی میں صرف 60 افراد کو بٹھایا جا سکتا ہے لیکن عید کی وجہ سے ہجوم زیادہ ہونے کے باعث کمپنی نے تین گنا زیادہ افراد کو سوار کرایا۔ کمپنی نے مسافروں کو ٹکٹ بھی جاری نہیں کیے جس کی وجہ سے مسافروں کی مزید دستیاب نہیں ہوسکیں۔

News ID 1881560

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha