مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہوسطی افریقی ملک کانگو میں جھیل میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 129 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 232 کو بچالیا گیاہے۔اطلاعات کے مطابق وسطی افریقی ملک کانگو کے جنوب مشرق صوبے کٹنگا میں جھیل میں کشتی الٹنے سے 129 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے جب کہ بیشتر افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق 129 افراد کی لاشیں اب تک جھیل سے نکال لی گئی ہیں جب کہ 232 کو بچالیا گیا ہے تاہم مزید افراد کی تلاش کا کام جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
مہر نیوز/14 دسمبر/ 2014 ء : وسطی افریقی ملک کانگو میں جھیل میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 129 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 232 کو بچالیا گیاہے۔
News ID 1846200
آپ کا تبصرہ