مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر البشیر میں عراقی فورسز کی کامیابیوں اور داعش دہشت گردوں کی شکست اور فرار کے بعد داعش نے اپنے 45 دہشت گردوں کو زندہ دفن کردیا ہے۔
عراقی فوج کے ایک باخـبر ذرائع کے مطابق داعش دہشت گردوں نے اپنے اہلکاروں کو بھاگنے کی وجہ سے سزا دیتے ہوئے زندہ دفن کردیا ہے۔ عراقی سکیورٹی اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا ہے کہ داعش دہشت گرد حتی اپنے ساتھیوں پر بھی رحم نہیں کرتے مسلمان علماء داعش دہشت گرد تنظیم کو اسلام سے خارج اور صہیونی تنظیم قراردیتے ہیں جسے اسرائیل ، امریکہ، سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے لیکن اب وہ بھی بظاہر اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف ہیں۔
آپ کا تبصرہ