مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد صدارتی محل میں ویٹنام کے صدر کا باقاعدہ استقبال کیا۔ اس موقع پر گراؤنڈ میں موجود دستوں نے دونوں ممالک کے صدور کوسلامی پیش کی اور دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے جس کے بعد دونوں ممالک کے صدور نے باقاعدہ مذاکرات کا آغاز کردیا۔ ویٹنام کے صدر ایرانی صدر کے علاوہ ایران کے دیگراعلی حکام کے ساتھ بھی باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد صدارتی محل میں ویٹنام کے صدر کا باقاعدہ استقبال کیا۔
News ID 1862528
آپ کا تبصرہ